سندھ حکومت یوم مولائے کائنات پر مرکزی جلوس میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے، مجلس وحدت مسلمین


سندھ حکومت یوم مولائے کائنات پر مرکزی جلوس میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے، مجلس وحدت مسلمین

مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید علی حسین نقوی نے وحدت ہاوس کراچی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ فوری طور پر شہادت امام علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس عزا کے انعقاد کی اجازت دیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید علی حسین نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے مجلس وجلوس عزاداری امام علیؑ کے انعقاد میں ابہام پیدا کرنا باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملت جعفریہ پاکستان کو عزاداری کی اجازت فراہم کرے۔

عزادارحکومتی ایس او پی اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کے اجتماعات منعقد کرنے کے پابند ہیں۔ ایسی وقت میں کے جب ہمارا دشمن پڑوسی بھارت لائن آف کنٹرول پر ہماری قومی سلامتی کو چیلنج کررہا ہے،داخلی طور پر عزاداری کے خلاف ایسا حکومتی رویہ ناقابل فہم ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری