عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری


عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاحال گراوٹ کا شکار ہیں، برینٹ کروڈ کی قیمت 58سینٹ کمی کے بعد 29.4 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر نیچے آگئیں اور ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 58 سینٹ کمی کے بعد 29.4 ڈالر فی بیرل ہوگئی، عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران یو ایس کروڈ 39 سینٹ کمی کے بعد 25.39 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشات کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی نے سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اعلان کا مثبت اثر بھی زائل کردیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس ایک بار پھر اپنے پنجے گاڑھ رہا ہے، چین اور جنوبی کوریا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق متاثرہ شہروں میں لوگ ایک بار پھر کرونا کا شکار ہورہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری