اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آج نیب میں پیش ہوں گے


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آج نیب میں پیش ہوں گے

آمدن سے زائد اثاثوں اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آج نیب میں پیشی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  شہباز شریف نے آج آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پارٹی ذرایع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی پیشی پر کارکنوں کو نیب آفس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 دوسری طرف شہباز شریف کی نیب دفتر میں طلبی کے سلسلے میں دفتر کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہل کار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

نیب دفتر کے باہر رکاوٹیں بھی کھڑی کر دی گئیں، پولیس کی گاڑیاں اور پریزن وین بھی منگوا لی گئی۔

یاد رہے کہ شہباز شریف نے دو دن قبل قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا، اپوزیشن لیڈر نے امجد پرویز ایڈووکیٹ اور اعظم نذیر تارڑ سے مشاورت کی تھی۔

نیب نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں 9 جون کو طلب کیا تھا، عدالت نے اس کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری بھی منظور کرتے ہوئے نیب کو 17 جون تک انہیں گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے۔

اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو 2 جون کو طلب کیا تھا، نیب کی جانب سے شہباز شریف کو مفصل سوال نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا اور جوابات کے لیے مناسب وقت بھی دیا گیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر کی خواہش پر انھیں مزید وقت فراہم کیا گیا تھا، تاکہ بیرون ملک سے مطلوبہ ریکارڈ حاصل کر سکیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری