چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، اٹھا کے باہر پھینک دینگے؛ وفاق کی سندھ کو تنبیہ


چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، اٹھا کے باہر پھینک دینگے؛ وفاق کی سندھ کو تنبیہ

وفاق نے سندھ کو حکومت کیلئے ٹیکس جمع نہ کروانے کے بیان پر کھری کھری سنا دیں.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کیلئے ٹیکس جمع نہ کیا تو صوبائی حکومت کو اٹھا کر باہر پھینک دینگے.
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے اتنا غیر ذمہ دار بیان دیکر ایک تعصب کی لہر پیدا کی ہے، صوبہ سندھ کسی کی جاگیر نہیں نہ ہم اسے کسی جیالے کی نذر ہونے دینگے، یہ پاکستان کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی تحفظات ہیں تو پڑھے لکھوں کی طرح ٹیبل پر بیٹھ کر بتایا جاتا ہے کہ ہمارا یہ مسئلہ ہے.
انہوں نے واضح کیا کہ تڑی اور دھمکی دینگے کہ ہم وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کرینگے تو وفاق نے چوڑیاں نہیں پہنیں، ہم ان کو حکومت چلانے نہیں دیں گے، اٹھا کر باہر پھینک دینگے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا تھا ک سندھ کی حکومت وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرے گی.

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری