کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت


کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ملک کے سب سے بڑے شہرکراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے مسائل حل ہونے تک کراچی کو نیشنل گرڈ سے بجلی دی جائے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان  کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو کے الیکٹرک سے متعلق تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی کی پیشکش کی ہے۔

کے الیکٹرک کا سسٹم 720 میگا واٹ سے زائد بجلی نہیں لے سکتا جبکہ کے الیکٹرک کو 4500 ٹن فرنس آئل فراہم کیا اور مزید 500 ٹن کی پیشکش کی ہے۔

اجلاس میں کے الیکٹرک اور حکومت کے درمیان معاہدے پر نظرثانی پر بھی غور کیا گیا۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر کرنے کی ہدایت کی جس پر وفاقی وزیر امین الحق نے ٹیرف بڑھانے کے فیصلہ موخر کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 79 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکا فیصلہ کیا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری