کرونا وائرس؛ پاکستان میں مزید2ہزار85 افراد موذی وبا کا شکار


کرونا وائرس؛ پاکستان میں مزید2ہزار85 افراد موذی وبا کا شکار

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار85 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور49 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5ہزار475 تک پہنچ گئی ہے اور2 لاکھ 59 ہزار999 متاثر ہوئے جب کہ ایک لاکھ 83 ہزار737شفایاب بھی ہوسکتے ہیں۔
گزشتہ روز23 ہزار 907 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر16لاکھ 76 ہزار 90 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ 2 ہزار939 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 323 کورونا مریض وینٹی لیٹر پرزہیں۔
 پاکستان میں کورونا مریضوں کےلیے 1825 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔ بلوچستان اور آزادکشمیر میں کوئی کورونا مریض وینٹی لیٹر پرنہیں۔
سندھ میں کورونا کےایک لاکھ 10 ہزار68 کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب89 ہزار23، خیبرپختونخوا31 ہزار 486،بلوچستان11 ہزار385، اسلام آباد14 ہزار454، آزادکشمیرایک ہزار 808 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 775 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
پنجاب میں 2ہزار59مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں ایک ہزار922، خیبرپختونخوا ایک ہزار124، اسلام آباد157، بلوچستان128، آزادکشمیر46 اورگلگت بلتستان میں39 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔
ملک بھر میں کوروناکےایکٹو کیسزکی تعداد70 ہزار 787 ہے۔ ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری