اتحاد بین المسلمین کے لئے علامہ طالب جوہری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا حسن ظفر نقوی


اتحاد بین المسلمین کے لئے علامہ طالب جوہری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا حسن ظفر نقوی

مولانا حسن ظفرنے مرحوم علامہ طالب جوہری کے فر زند امجد رضا جوہری اور اسد رضا جوہری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور تعزیت پیش کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، معروف عالم دین علامہ حسن ظفرنقوی نے علامہ طالب جوہری کے فر زند امجد رضا جوہری اور اسد رضا جوہری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور تعزیت پیش کی۔

علامہ حسن ظفر نقوی کا اس موقع پرکہنا تھا کہ علامہ طالب جوہری ملت جعفر یہ کا عظیم سرمایہ تھے اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المومنین کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے علامہ طالب جوہری کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر اُن کے ہمراہ حیدر نقوی، عارف ظفر نقوی،رضی حیدر رضوی،وصی حیدر رضوی بھی موجود تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری