کوئٹہ| عبدالوحید مروت کی ایرانی قونصلیٹ جنرل کے اکنامک افیئرز کے انچارج حسین جعفری سے ملاقات


کوئٹہ| عبدالوحید مروت کی ایرانی قونصلیٹ جنرل کے اکنامک افیئرز کے انچارج حسین جعفری سے ملاقات

صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں عبدالوحید مروت نے ایرانی قونصلیٹ جنرل کے اکنامک افیئرز کے انچارج حسین جعفری سے ملاقات کی اور کہا پاکستان اور ایران کے مابین باہمی تجارت دونوں برادر اسلامی ممالک اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  کلیکٹر کسٹمزکوئٹہ عبدالوحید مروت نے قونصلیٹ جنرل ایران کے اکنامک افیئرز کے انچارج حسین جعفری سے ملاقات کی اور دنوں ملکوں کے درمیان جاری تجارت اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

کلیکٹر کسٹمز نے انھیں ایشئین ڈویویلپمنٹ بینک کی جانب سے چمن میں جاری آئی ٹی ٹی ایم ایس پراجیکٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

 اس پراجیکٹ سے علاقے میں درآمدات اور برآمدات میں جدید طریقوں سے کاروبار کو ہم آہنگ کیا جائے گا۔

پاکستانی گورنمنٹ برادرہمسایہ ملک ایران کے ساتھ تفتان بارڈر پر بھی اسی قسم کے پراجیکٹ کا آغاز کرنے کا خواہش مند ہے۔ تاکہ پاک ایران بارڈر پر بھی درآمدات اور برآمدات کو مزیدوسعت دی جاسکے۔

پاکستان گورنمنٹ نے وائیٹ سپیرٹ درآمدات کے حوالے سے بھی ایرانی گورنمنٹ کو اپنے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا اور درخواست کی کہ وائٹ سپریٹ کی چیکنگ اور سیکورٹی کے اسٹینڈرڈ کا خاص خیال رکھا جائے۔

پاکستان گورنمنٹ ایرانی تاجروں کو ہر قسم کی سہولیات دے رہی ہے اور ٹریڈ کے حوالے سےہرسال مشترکہ بارڈر اجلاس منعقد کیاجاتا ہے جس میں دونوں حکومتوں اور مقامی چمبرز آف کامرس کے مسائل پر غور کیا جاتا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری