عیدالاضحیٰ؛ گلیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی


عیدالاضحیٰ؛ گلیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی

حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں گلیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر صوبے بھر میں پابندی لگا دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہنا ہے کہ جانور صرف مقرر کی گئی جگہ پر ہی فروخت ہو سکتے ہیں، صوبوں میں ایسے اجلاس سے کوآرڈینیشن مزید بہتر ہو گی۔

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوا۔

اجلاس میں این سی او سی کے چیئر مین اسد عمر، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی، صوبائی وزیرِ صحت عذرا پیچوہو کے علاوہ دیگر افراد شریک ہوئے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا ٹیسٹ 12000 کی گنجائش میں ہو رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ سندھ میں اب کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا تناسب کچھ کم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی کا کام کافی بہتر رہا ہے، ہاٹ اسپاٹ قرار دیئے گئے علاقوں میں سیلیکٹیو لاک ڈاؤن کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے کراچی میں 2 اسپتال قائم کیے ہیں۔

انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں گلیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر صوبے بھر میں پابندی لگا دی ہے۔

اجلاس میں عیدالاضحیٰ اور مویشی منڈی کی ایس او پیز پر بریفنگ دی گئی، ڈاکٹر فیصل سلطان نے ای پی آئی پر اجلاس کو بریف کیا۔

واضح رہے کہ یہ سندھ میں این سی اوسی کا پہلا اجلاس ہے، اس سے پہلے اجلاس پنجاب میں ہو چکے ہیں ، اس کے بعد این سی او سی کے دیگر اجلاس باقی صوبوں میں ہوں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری