افغانستان میں 90 فیصد شہری خط غربت سے نیچے زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں، اشرف غنی


افغانستان میں 90 فیصد شہری خط غربت سے نیچے زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں، اشرف غنی

افغان صدر ''اشرف غنی'' کا کہناہے کہ ملک بھرمیں90 فیصد شہری خط غربت سے نیچے زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان صدر اشرف غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھرمیں 90 فی صد افغان شہری غربت کی لیکر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 90 فی صد شہریوں کی آمدنی روزانہ 2ڈالر سے بھی کم ہے۔ملک کی 90 فیصد  آبادی قومی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ  افغانستان میں غربت میں نمایاں اضافہ، معاشی ترقی کے جمود اور آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے مشترکہ اثرات کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں کئی دہائیوں سے جاری تنازعات اور عدم استحکام نے افغان معاشرے کے لیے پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں جس کی معیشت پہلے سے ہی زبوں حالی کا شکار ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکی اتحادی افواج نے افغانستان کو غربت اور ناامنی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ استعماری طاقتیں ہی افغانستان کو کسی بھی حال میں ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتیں ہیں۔

 

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری