بیروت دھماکہ، مختلف ممالک کی جانب سے مدد کا اعلان، ایران نے امدادی سامان سے بھرے 3 ہوائی جہاز بھجوا دیئے، مزید امداد بھجوائی جارہی ہے


بیروت دھماکہ، مختلف ممالک کی جانب سے مدد کا اعلان، ایران نے امدادی سامان سے بھرے 3 ہوائی جہاز بھجوا دیئے، مزید امداد بھجوائی جارہی ہے

ایران، شام، عراق سمیت یورپی یونین کے بہت سے ملکوں نیز ترکی، قطر، وغیرہ نے بھی مدد کی پیشکش کردی ہے۔ ایران نے تو امدادی سامان سے بھرے تین مال بردار ہوائی جہاز بھجوا بھی دیئے جو آج صبح بیروت ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  لبنانی وزیر اعظم حسن دیاب نے دھماکے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف لبنان کے صدر مشال  عون نے دو ہفتے کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔انہوں نے 66 ملین ڈالر کا ایک ایمرجنسی فنڈ بھی قائم کردیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ کی جانب سے بھی تعزیتی پیغام، تاہم امداد کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا

ادھر بیروت دھماکے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر عالمی برادری نے لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی انجمن ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے 72 گھنٹوں کے اندر لبنان کو 9 ٹن غذائی سازوسامان، ایک موبائل اسپتال اور 22 ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل ایک ٹیم ارسال کررہے ہیں جن میں مختلف میڈیکل اسپیشلسٹ بھی شامل ہونگے۔

 پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بیروت کے دھماکوں کی تصاویر انتہائی دردناک ہیں اور اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کی دعائیں لبنانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری