اسرائیل کوتسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جمعیت علماء اسلام


اسرائیل کوتسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جمعیت علماء اسلام

جمعیت علماء اسلام کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورت اسرائیل کو تسلیم کر نے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، جمعیت علماء اسلام ماضی کی طرح اب بھی امن وامان کے لیےاپنا کردار ادا کرتی رہے گی، جے یو آئی فرقہ واریت کو ملک کےلیے ز ہر قاتل سمجھتی ہے،ان خیالات کااظہارجے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان اور جے یو آئی کے مرکزی سر پر ست مولانا خواجہ خلیل احمد نے جامعہ رحیمیہ کینٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اجلاس کی صدارت قاری امجد سعید رحیمی نے کی جبکہ اجلاس کی میز بانی قاری عمران رحیمی نے کی،دونوں رہنمائوں نے کہا کہ کہ جے یو آئی یکم محرم سے عشرہ شہدائے اسلام کے طور پر منارہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری