سعودی عرب؛ آل سعود کی دھمکیوں کے باوجود عزاداری کا سلسلہ جاری


سعودی عرب؛ آل سعود کی دھمکیوں کے باوجود عزاداری کا سلسلہ جاری

سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی علاقوں میں آل سعود کی دھمکیوں کے باوجود عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سعودی عرب کے شیعہ علاقے القطیف اور الاحسا میں سخت دھمکیوں کے باجود عاشقان امام حسین علیہ السلام مجالس عزاداری بپا کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی سعودی عرب میں شیعہ اکثریتی علاقے القطیف کے عوام آل سعود حکومت کی دھمکیوں کے باوجود مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا برگزار کررہے ہیں۔

مساجد اور امام بارگاہوں کے سامنے سڑکوں پر بھی مجالس عزا کا پروگرام جاری ہے۔

عزادار کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کررہے ہیں اور سماجی فاصلے اور ماسک وغیرہ کا استعمال یقینی بنایا جارہا ہے۔

نبا نیوز کے مطابق، سعودی حکام نے عاشقان امام حسین علیہ السلام کو عزاداری سے منع کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ ملک بھر میں مجالس پر پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 مشرقی سعودی عرب کے علاقے العوامیہ کے عوام بھی آل سعود کی جانب سے شدید خطرات کے باوجود عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام میں مصروف ہیں۔

عزادار دھکمیوں کو خاطرمیں لائے بغیرمجالس برگزار کررہےہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری