متحدہ عرب امارات کو جنگی طیارے نہیں دے سکتے،موساد


متحدہ عرب امارات کو جنگی طیارے نہیں دے سکتے،موساد

اسرائیلی اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے ڈائریکٹر یوسی کا کہناہے کہ متحدہ عرب امارات کو جنگی طیارے نہیں دے سکتے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی خفیہ ایجنسی موساد نے متحدہ عرب امارات کو جنگی طیارے فروخت کرنے کی سخت مخالفت کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کو ایف - 35 لڑاکا طیارے فروخت نہیں کئے جائیں گے۔

موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوہن کا کہنا ہے کہ اسرائیل ہر قسم کے ہتھیاروں کی فروخت کا مخالف ہے جو علاقے میں اس کی برتری کے لئے خطرے کا باعث بنے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات امریکی ساخت کے ایف- 35 لڑاکا طیارے خریدنے پر اصرار کر رہا ہے اور اسرائیل سے اس نےاس سلسلے میں رکاوٹیں برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیاہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری