بھارت میں کرونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی گئی، اقوام متحدہ


بھارت میں کرونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی گئی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے بھارت کو کرونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کو نسلی امتیاز اور منافرت کا نشانہ بنانے پر تنبیہ کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ریڈیو پاکستان کے حوالےسے خبر دی ہے کہ مذہبی عقائد کی بنا پر تشدد کے متاثرین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت اور حکومت کا حامی میڈیا مسلمانوں کو وبا کے پھیلاؤ  کا ذمے دار قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن،برداشت ،مذہبی،ثقافتی ہم آہنگی کے عالمی اقدامات کی ہمیشہ آگے بڑھ کر حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران جماعت اور میڈیا نے بالخصوص تبلیغی جماعت کو وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار ٹھہرایا۔

اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں کو وائرس کے خوف کے نام پر طبی سہولتوں سے محروم رکھا جاتا ہے، انہیں حملوں اور مقاطعے (بائیکاٹ) کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کے دوران ایک منظم نفرت ۚانگیز مہم اور جان بوجھ کر غلط اطلاعات پھیلانے سے مسلمانوں کے مسائل میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے،مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر تشدد کیخلاف عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ہندو توا نظریئے پر کاربند بھارتی حکومت اسلامی ورثےکو نقصان پہنچانے اور مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے کے درپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر تشدد،امتیازی سلوک اور نفر ت انگیز رویوں کے متاثرین سے عالمی حمایت کے عزم کا دن ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری