عراق:امریکی اتحادی افواج نے تاجی ملٹری بیس عراقی فورسز کے حوالے کردیا


عراق:امریکی اتحادی افواج نے تاجی ملٹری بیس عراقی فورسز کے حوالے کردیا

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اتحادی افواج نے تاجی ملٹری بیس کو عراقی مسلح افواج کے سپرد کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکی اتحادی افواج نے انخلا کےبعد تاجی ملٹری بیس عراقی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ تاجی ملٹری بیس پر امریکی اتحادی افواج کے 2ہزار اہلکار موجود تھے،جس کا اب عراقی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

امریکی اتحادی افواج رواں برس کےد وران عراق کے 8 فوجی اڈوں کو خالی کرچکی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق عراق میں امریکا کے 5ہزار اور اتحادی افواج کے 2ہزار500 فوجی تعینات ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری