سوڈان کبھی بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی امریکی سازش کا حصہ نہیں بنے گا، صادق المہدی


سوڈان کبھی بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی امریکی سازش کا حصہ نہیں بنے گا، صادق المہدی

سوڈانی قومی اُمہ پارٹی کے رہنما صادق المہدی نے کہا ہے کہ سوڈانی عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق عرب نیوز ایجنسی مڈل ایسٹ مونیٹر نے لکھا کہ سوڈان کی قومی اُمہ پارٹی کے رہنما صادق المہدی نے کہا کہ سوڈان کبھی بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی امریکی سازش کا حصہ نہیں بنے گا۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات-اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن کی "سازش" قرار دیا ہے۔  نیتن یاھو فلسطینی عوام اور ان کے مقصد کے خلاف ہیں۔

صادق المہدی نے فلسطین کے سپریم جج ڈاکٹر محمود الحبش اور فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور اسلامی تعلقات

 سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، "سوڈانی عوام جس میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں وہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ناانصافی اور غیر قانونی قبضے کے مقابلہ میں ان کے استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔" 

صادق المہدی نے کہا ، "فلسطین کو آزاد کرانا ہمارا قومی ، مذہبی اور بین الاقوامی فریضہ ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ قومی اُمہ پارٹی فلسطینی عوام کی حمایت کرنے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے جیسی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری