صہیونی حکام نے غزہ میں اشیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی


صہیونی حکام نے غزہ میں اشیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

غاصب صہیونی حکام نے غزہ میں اشیا کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق ایک فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ قابض اسرائیلی  اتھارٹی نے خوراک اور طبی سامان کے علاوہ الکرامہ سرحدی کراسنگ کے ذریعے غزہ میں ہر قسم کے سامان کے داخلے پر پابندی عائد کر  نے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے خبر دی ہے کہ نجی سیکٹر کی کمپنیوں کو اسرائیلی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ سے زیادہ عرصہ سے، صہیونی حکام نے غزہ میں تعمیراتی سامان اور ایندھن کی فراہمی کے داخلے کو روک رکھا ہے اور اس کے سمندر پر بندش مسلط کررہا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری