ملکی سلامتی میں فضائی دفاعی نظام کا اہم کردار ہے، امام خامنہ ای


ملکی سلامتی میں فضائی دفاعی نظام کا اہم کردار ہے، امام خامنہ ای

امام خامنہ ای نے ایرانی فضائیہ کے نام پیغام میں فرمایا ہے کہ ملکی سلامتی میں فضائیہ کا اہم کردار ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امام خامنہ ای نے ایرانی فضائیہ کے افسران کے نام پیغام میں فرمایا ہے کہ ملکی سلامتی کا دارومدار فضائی دفاع کی تیاری اور ہوشیاری پر منحصرہے۔

امام خامنہ نے فرمایا کہ عوام  آپ کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہیں اور پوری قوم، فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

دفاعی امور میں رہبر انقلاب کے مشیر بریگیڈیئر جنرل محمد شیرازی نے فضائیہ کے افسران کو رہبر انقلاب کا سلام پہنچایا اور کہا رہبر انقلاب فضائیہ کی ترقی کے لئے دعا گو ہیں۔

 

 

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری