مقبوضہ فلسطین میں صہیونی وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ


مقبوضہ فلسطین میں صہیونی وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ

مقبوضہ فلسطین میں ہزاروں افراد نے صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ہے

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، ہزاروں کی تعداد میں عوام نے ہفتے کی رات سے لے کر اتوار کی صبح تک نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

نیتن یاہو کے خلاف کئی ہفتوں سے جاری یہ احتجاج 11ویں ہفتے میں داخل ہو گیا ہے اور یہ احتجاج ایک ایسے موقع پر کیا جا رہا ہے۔

بعض مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

گزشتہ روز ہونے والے احتجاج کے بعد پولیس نے ایک خاتون سمیت 13افراد کو گرفتار کیا جبکہ ایک مقام پر مظاہرین نے رکاوٹ عبور کرنے کے بعد پولیس سے ہاتھا ہائی کی جس کے نتیجے میں دو پولیس افسر زخمی ہوئے۔

نیتن یاہو نے مظاہرین کو انتشار پھیلانے والے عناصر قرار دیتے ہوئے ان کے مطالبات کو مسترد کردیا لیکن ان پر دباؤ استعفے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو پر کرپشن اور رشوت کے سنگین الزامات ہیں، تاہم وہ اس کے باوجود بھی عہدے سے الگ نہیں ہو رہے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری