روالپنڈی؛ چہلم کے مرکزی جلوس کے لئے سیکورٹی پلان جاری، کنٹرول روم قائم


روالپنڈی؛ چہلم کے مرکزی جلوس کے لئے سیکورٹی پلان جاری، کنٹرول روم قائم

راولپنڈی پولیس نےحضرت امام حسین علیہ السلام اوردیگرشہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کے لئے سیکورٹی پلان جاری کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، 20صفر المظفرجمعرات کوچہلم پر راولپنڈی پولیس کے 2 ہزار 300افسران اورجوان سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دینگے۔

شہریوں کی سہولت کیلئے چہلم کے موقع پر ٹریفک کی روانی کیلئے الگ ٹریفک پلان جاری کیا جائے گا ، اس سلسلے میں سی پی او محمد احسن یونس نے بتایاکہ سی پی او دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے۔ روف ٹاپ ڈیوٹی کے علاوہ ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیے جائیں گے اور روٹ میں آنے والی گلیوں، سڑکوں، ڈائیورشن پوائنٹس اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا۔

دریں اثناءبدھ7 اکتوبرچہلم امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بھی ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی ایک ایس پی ،4ڈی ایس پی ،10 انسپکٹرز سمیت 260 افسران اور جوان ڈیوٹی دینگے۔

صبح 8 اٹھ بجےتا اختتام جلوس ،کلثوم پلا زہ چوک فضل حق روڈ چائنہ چوک تک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔

صدر روڈ اقبال ھال سے میلوڈی چوک تک دونوں اطراف، میونسپل روڈ لال مسجد سے شہدا چوک جی پی او تک دونوں اطراف، پولی کلینک سے اقبال ھال تک لقمان حکیم روڈ ،مکمل بند رہے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری