پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 12 افراد انتقال کر گئے


پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 12 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 12 افراد انتقال کر گئے جبکہ 666 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس مزید 12 افراد کی زندگیاں نگل گیا،ملک میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد6ہزار 570 ہو گئی ، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 666 نئے کیسز سامنے آگئے ،اس طرح ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد3 لاکھ 18 ہزار932 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 40ہزار131،پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 687 ہوگئی ،کے پی میں مریضوں کی تعداد38ہزار329 ،بلوچستان میں 15 ہزار520 ہو گئی،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد17 ہزار296 ،آزادکشمیر میں 3ہزار45 اورگلگت بلتستان میں 3924 ہو گئی ۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا  ایکٹو کیسز کی تعداد8ہزار904 رہ گئی ،گزشتہ24 گھنٹوں میں 396 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں ،ابتک 3 لاکھ 3ہزار458 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ،ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار893 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں ابتک38 لاکھ 57ہزار845 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری