حکومت کا مہنگائی کے خلاف اہم منصوبہ/ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کا امکان


حکومت کا مہنگائی کے خلاف اہم منصوبہ/ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کا امکان

پاکستان میں مہنگائی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا ایکشن پلان تیار ہوگیا، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے فیصلوں پر عمل درآمد کل سے ہوگا۔

پاکستان میں مہنگائی میں کمی کے لیے وزیراعظم کا پلان تیار ہوچکا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے فیصلوں پرعمل درآمد آج سے ہی ہوگا۔

 حکومتی منصوبے کے تحت ریاستی اداروں اور وسائل کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں ٹائیگر فورس بھی استعمال ہوگی۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے۔

عمران خان کی معاون خصوصی یوتھ افیئرز عثمان ڈار سے مشاورت مکمل ہوگئی۔ وزیراعظم نے ٹائیگرفورس کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کر دی۔ کنونشن آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا جس میں ٹائیگر فورس کے جوان شریک ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کی حکومتی ایکشن پلان پر رہنمائی کریں گے۔ وزیراعظم سےگائیڈ لائنز ملتے ہی عثمان ڈار نے کنونشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔

خیال رہے کہ خصوصی منصوبہ بندی کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری