جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا


جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

کراچی کی شاہ فیصل کالونی میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا۔

ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ون فائیو پر فائرنگ کی اطلاع رات پونے 8 بجے موصول ہوئی اور 8 بج کر 50 منٹ پر پولیس جائے وقوعہ پر موجود تھی۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش سی ٹی ڈی کو منتقل کردی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق 3 ملزمان نے گاڑی پر پستول سے فائرنگ کی اور موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔ ایک ملزم نے شلوار قمیض اور 2 نے پینٹ شرٹ پہنچ رکھی تھی۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے 5 خول ملے تھے۔

واضح رہے کہ جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کی ڈرائیور سمیت قتل کے واقعے میں اہل خانہ نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا تھا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے اندراج مقدمہ سے انکار کا فیصلہ مولانا عادل خان کے رفقاء سے مشورے کے بعد کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری