لاہور میں روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ


لاہور میں روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور: ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد فی الحال روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے نان بائیوں کو 860 روپے میں 20 کلو آٹےکا تھیلہ دینےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال روٹی کی قیمت برقرار رہے گی، انتظامیہ کو 20 اکتوبر تک کا وقت دیا ہے، اگر آٹا مقررہ ریٹ پر نہ ملا توپھر روٹی 2 سے 3 روپے مہنگی کرنا مجبوری ہو گی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں آٹے کے بحران  کے باعث لاہور میں تندور مالکان نے سادہ روٹی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 روپے کی روٹی کی قیمت بڑھانا مجبوری ہے، ناقص کوالٹی آٹے کا 15 کلو کا تھیلا بھی 950 روپے سے تجاوز کر گیا ہے جب کہ 860 روپے ملنے والا 20 کلو کا بیگ کہیں دستیاب نہیں ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری