پاکستان؛ عالمی تبلیغی اجتماع میں غیرملکی مبلغین شریک نہیں ہوسکیں گے


پاکستان؛ عالمی تبلیغی اجتماع میں غیرملکی مبلغین شریک نہیں ہوسکیں گے

رواں سال رائیونڈ کے عالمی تبلیغی اجتماع میں بیرون ملک سے آنے والے مبلغین شریک نہیں ہوسکیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  رائیونڈ کے عالمی تبلیغی اجتماع کاشیڈول اورکرونا کی وجہ سے ایس اوپیز جاری کردیئے گئے ہیں۔

تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر سے شروع ہوگا جو 8 نومبرتک جاری رہے گا۔رواں سال بیرون ملک سے آنے والے مہمان اجتماع میں شریک نہیں ہوسکیں گے، اجتماع گاہ میں ایک بار داخل ہونے کے بعد اختتام تک باہرجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شرکا کے لئے قومی شناختی کارڈ اورماسک لازمی ہوگا، انفرادی طور پرکسی کو اجتماع میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

بیمار لوگ اور پاکستان میں زیرتعلیم غیرملکی طلبا بھی اجتماع میں شرکت نہیں کرسکیں گے، تمام افراد گروپ کی شکل میں آئیں گے اور ہرگروپ کا ایک امیرہوگا۔اجتماع گاہ کے اندر ضروریات زندگی کا اہتمام ہوگا۔

اجتماع گاہ کے اندر سونے کی ترتیب بھی ماضی کی نسبت تبدیل کی گئی ہے، دو بستروں کے درمیان ایک بسترکی جگہ خالی چھوڑی جائے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری