کراچی؛ سیکیورٹی فورسز اورشرپسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ/ 3خطرناک ڈاکو گرفتار


کراچی؛ سیکیورٹی فورسز اورشرپسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ/ 3خطرناک ڈاکو گرفتار

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کراچی کے دو علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ڈکیتوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 سے متصل یونیورسٹی روڈ پر پولیس نے ناکہ لگایا جس کے دوران موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا۔

موٹر سائیکل پر سوار افراد نے اسنیپ چیکنگ دیکھ کر اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر پولیس کے جوانوں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار زخمی ہوئے۔

زخمی ہونے والے افرادکی جب تلاشی لی گئی تو اُن کے پاس سے اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی، دونوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب اقبال مارکیٹ کی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہواہے۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے کارکن کو گرفتار کیا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری