حکومت مخالف جماعتوں کا جوش و جذبہ ماند پڑ گیا ہے، فیاض الحسن چوہان


حکومت مخالف جماعتوں کا جوش و جذبہ ماند پڑ گیا ہے، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت مخالف جماعتوں کا جوش و جذبہ ماند پڑ گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے سے قبل تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم قائدین کا جوش و جذبہ ماند پڑ گیا ہے اور بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم جلسے میں آنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ بلاول کے ٹو کے پہاڑوں پر چڑھ جائیں تو بھی این آر او نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم جلسے کے بجائے انتخابی مہم کو اہمیت دی اور کچھ دن بعد بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے بھی خطاب نہیں کریں گے۔

فیاض کا کہنا تھا کہ کوئٹہ جلسہ بنیادی طور پر محمود اچکزئی کا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حزب اختلاف کو سمجھایا ہے کہ کوئٹہ کے حالات بہتر نہیں ہیں۔ بلاول بھٹو نے کراچی میں نواز شریف کی تقریر نہ کرواکر اچھا کیا جبکہ آج بھی بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے خود کو پیچھے کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ رہ کر پیپلز پارٹی کی سیاست مزید خراب ہو گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری