یمنی فوج نے امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ مسترد کردیا


یمنی فوج نے امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ مسترد کردیا

یمن کے عسکری ذرائع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے امریکی بحری بیڑے پر حملے کو مسترد کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے یمن کے سرکاری خبر رساں ادارے سبأ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی فوج نے اس ملک کے سواحل میں موجود امریکی بحری بیڑے پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں کے زیر قبضہ علاقوں سے حملے سے متعلق امریکی حکام کے دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔

یمنی فوج کے مطابق، امریکی دعویٰ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے اور یمنی فوج اور رضاکار کمیٹیوں کا اس حملے کوئی تعلق نہیں۔

یمنی فوجی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ امریکی کی جانب سے ایسے دعوؤں کا مقصد یمن کے خلاف حملوں میں اضافے کے لئے بہانہ تراشی اور اپنی بربریت اور محاصرے کو پنہاں کرنا ہے جن کا وہ یمن کے مظلوم عوام کے خلاف مرتکب ہوا ہے۔

یمن کے عسکری ذرائع نے واضح کیا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیاں دشمن کی جانب سے ہر قسم کے بہانوں کی بنیاد پر دراندازی اور دعوؤں کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری