محرم الحرام کی آمد اور ممتاز سنی عالم دین کی امام حسین علیہ السلام سے اظہار عقیدت


محرم الحرام کی آمد اور ممتاز سنی عالم دین کی امام حسین علیہ السلام سے اظہار عقیدت

اہلسنت کے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کی امام حسین علیہ السلام کے ساتھ اظہار عقیدت کی ویڈیو فلم قارئین و صارفین کے پیش خدمت ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ممتاز اہل سنت عالم دین مولانا طارق جمیل نے امام حسین علیہ السلام سے اظہار عقیدت پیش کی ہے جس کا متن درج ذیل ہے۔

10 محرم؛ اللہ نے یہ دن آپ علیہ السلام کے لئے طے کیا ہوا تھا۔

جو چھری حضرت اسمائیل علیہ السلام سے ہٹائی گئی پھر حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پدر بزرگوار حضرت عبداللہ علیہ السلام سے ہٹائی گئی، اسے حضرت حسین علیہ السلام پر چلنا تھا اور قربانی کی داستان نے اپنی انتہا کو پہنچنا تھا۔

ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی زوجہ ام سلمیٰ سلام اللہ علیہا سے فرمایا: ذرا دروازے پر کھڑی ہو جائیں، مجھ سے ملنے کے لئے ایک فرشتہ آرہا ہے جو پہلے کبھی نہیں آیا۔

وہ دروازے پر کھڑی ہو گئیں، اتنے میں کہیں سے حسین علیہ السلام کھیلتے ہوئے آئے اور ام سلمی سلام اللہ علیھا کے روکتے روکتے بھاگتے ہوئے اندر چلے گئے۔

تھوڑی دیر بعد اندر سے رونے کی آواز آئی، اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زور سے رونے کی آواز۔

جب ام سلمیٰ سلام اللہ علیھا اندر گئیں تو آپ نے دیکھا کہ حسین علیہ السلام کو سینے سے لگایا ہوا تھا اور پھوٹ پھوٹ کے رو رہے تھے۔

انہوں نے عرض کیا؛ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے ماں باپ قربان آپ کیوں رو رہے ہیں؟

فرمایا کہ یہ فرشتہ جو آیا تھا، وہ یہ بتا کر گیا ہے کہ میرے اس بچے کو میری امت قتل کر دے گی۔

مجھے وہ زمین، وہ مٹی دکھائی ہے جہاں پر اس کا خون گرے گا۔

درج ذیل میں مولانا طارق جمیل کی ویڈیو فلم ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری