داعش کی جانب سے شمالی عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال


داعش کی جانب سے شمالی عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

دہشت گرد گروہ داعش نے شمالی عراق میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، درندہ صفت داعش نے شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین کے کئی دیہاتوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

صلاح الدین کے ذرائع ابلاغ نے السومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تکفیری دہشت گرد داعش ٹولے نے کیمیائی مواد سے بھرے 15 گولے الشرقاط اور الخانوکه نامی گاؤں پر فائر کئے ہیں۔

صلاح الدین ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، اس حملے میں 3 نہتے شہری شہید اور 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ داعش عراقی فوج کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے مختلف قسم کے حربے استعمال کررہی ہے جیسے خودکش دھماکے، سڑک کے کنارے بم نصب کرنا اور کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال وغیرہ۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری