کرغزستان میں ترکی کا جہاز گر کر تباہ، 32 ہلاک


کرغزستان میں ترکی کا جہاز گر کر تباہ، 32 ہلاک

کرغزستانی دارالحکومت کے رہائشی علاقے میں ترک جہاز گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 32 افرادہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکش ایئر لائن کا ایک مال بردار طیارہ بشکک کے ایک رہائشی علاقے  میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 32افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور طیارے کے ملبے سے لاشیں نکالی جارہی ہیں۔

کرغزستان کے حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں وقت پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور ملبے سے ایک پائلٹ اور 15 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری