سرکاری خرچے پر غیر ملکی دوروں، علاج کیلئے بیرون ملک سفر پر پابندی


سرکاری خرچے پر غیر ملکی دوروں، علاج کیلئے بیرون ملک سفر پر پابندی

حکومتِ پنجاب نے وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر حکام کے سرکاری اخراجات پر غیر ملکی دوروں اور علاج کے لیے بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد کردی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حکومت کی جانب سے خالی اسامیوں پر بھرتیوں اور ترقیوں کے ساتھ ساتھ موجودہ اور ترقیاتی بجٹ سے مقامی طور پر اسمبل کی گئی یا درآمد شدہ نئی گاڑیوں کی فراہمی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت نے تمام انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، خودمختار اور ملحقہ اداروں کے سربراہان و دیگر ٖکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے لیے مختص بجٹ تک محدود رہیں اور محتاط انداز اپناتے ہوئے عوام کے پیسے کے استعمال میں کفایت شعاری کا مظاہرہ کریں۔

تمام حکام کو وسائل کے ضیاع اور فنڈز کے لیکج سے باز رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے وضع کردہ کفایت شعاری کے ان اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کا اطلاق مقامی حکومتوں پر بھی ہوگا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری