ترک صدر اگلے ماہ تہران کا دورہ کریں گے


ترک صدر اگلے ماہ تہران کا دورہ کریں گے

ترک صدر رجب طیب اردگان 4 اکتوبر کو تہران کا دورہ کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 4 اکتوبر کو ترک صدر رجب طیب اردگان 4 اکتوبر کو تہران کا دورہ کریں گے۔

ترک صدر نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ترک صدر سے پہلے اس ملک کے آرمی چیف تہران کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ترک حکام اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام سے دونوں ممالک کے تعلقات، دہشت گردی اور خطے کی تازہ ترین حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

خیال رہے کہ رواں مہینے اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے ترکی کا دورہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری