پنجاب میں میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ کیلئے 65 ہزار طلبہ امیدوار


پنجاب میں میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ کیلئے 65 ہزار طلبہ امیدوار

پنجاب کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیراور کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے جس میں 65 ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیراورکالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔

انٹری ٹیسٹ میں 65 ہزار امیدوار 5500 نشستوں کے لیے امتحان دے رہے ہیں جن میں 41 ہزارطالبات جبکہ 24 ہزارطلبہ شامل ہیں۔

طلبہ ایم بی بی ایس کی 3405 جبکہ بی ڈی ایس216 نشستوں کے لیے ٹیسٹ دے رہے ہیں،21 نجی کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 2590 ، بی ڈی ایس کی 555 نشستوں پرٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے انٹری ٹیسٹ کے لیے13 شہروں میں 28 امتحانی مراکز کا انتظام کیا ہے۔

انٹری ٹیسٹ کے لیے لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، رحیم یار خان اور ملتان میں سرگودھا، گجرات، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اورحسن آباد میں مراکزبنائے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری