ماتمی جلوس میں دھماکہ کے 5 ملزموں کو 33 , 33 بارسزائے موت کا حکم


ماتمی جلوس میں دھماکہ کے 5 ملزموں کو 33 , 33 بارسزائے موت کا حکم

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی رسم چہلم کے ماتمی جلوس میں بم دھماکے کے پانچ ملزمان کو 33-33بار سزائے موت جبکہ ایک نو عمر ملزم کو 33 بار عمر قید کی سزا سنا دی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی رسم چہلم کے ماتمی جلوس میں بم دھماکے کے پانچ ملزمان کو 33-33بار سزائے موت جبکہ ایک نو عمر ملزم کو 33 بار عمر قید کی سزا سنا دی۔

ملزمان نے سال 2012ءمیں امام بارگاہ دربار حسین علیہ السلام سے نکالے جانے والے ماتمی جلوس میں بم دھماکہ کیا تھا۔

گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت بہاولپور کے جج ملک بشیر احمد نے ملزمان شکیل احمد ‘ بشیر احمد‘ محمد عثمان‘ سلطان شہاب الدین اور ماسٹر نواز کو جرم ثابت ہونے پر 33-33 بار سزائے موت جبکہ اس درج مقدمہ کے نوعمر ملزم واجد رشید کو 33 بار عمر قید کی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ اس درج مقدمہ کا ایک ملزم ماسٹر نواز دوران سماعت انتقال کرچکا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری