تحریک لبیک یا رسول اللہ کے تحت اسلام آباد میں پانچ روز سے دھرنا جاری + ویڈیو


تحریک لبیک یا رسول اللہ کے تحت اسلام آباد میں پانچ روز سے دھرنا جاری + ویڈیو

تحریک لبیک یا رسول اللہ کے تحت کاروان ختم نبوت کا دھرنا اسلام آباد میں جاری ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ کے تحت کاروان ختم نبوت کا دھرنا اسلام آباد میں جاری ہے۔ کاروان کے شرکاء کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شرکائے دھرنا کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان میں ختم نبوت کے آرٹیکل میں ترمیم کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور رانا ثناء کی جانب سے قادیانیوں کے حق میں دئے گئے بیان پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

تسنیم نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران تحریک لبیک یارسول کے قائدین کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے چھ دور ہو چکے ہیں، حکومت چھٹے دور میں سنجیدہ دکھائی دی، حکومت کی جانب سے یقین دہائی کرائی گئی ہے کہ تمام مطالبات پورے کئے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں دھرنا جاری رہے گا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری