اہلکاروں نے کہا: "شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو اطلاع دو، بندہ قابو میں آگیا ہے"


اہلکاروں نے کہا: "شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو اطلاع دو، بندہ قابو میں آگیا ہے"

لاہور سے اغوا ہونے والے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر شیرازی کی اہلیہ اور واقعے کی عینی شاہد کے بیان کے مطابق اغواء کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کا آپس میں مکالمہ ہوا کہ "میاں شہباز شریف اور راناثناء اللہ کو اطلاع کردو بندہ قابو آگیا ہے۔"

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہور سے اغوا ہونے والے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر شیرازی کی زوجہ محترمہ اور واقعے کی عینی شاہد کے بیان کے مطابق اغواء کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کا آپس میں مکالمہ ہوا کہ میاں شہباز شریف اور راناثناء اللہ کو اطلاع کردو بندہ قابو آگیا ہے۔

ناصرشیرازی کےبھائی کی مدعیت میں مقامی پولیس اسٹیشن میں شہباز شریف اور راناثناء اللہ کےخلاف اغواء کے مقدمے کے اندراج کی درخواست کا عکس حاصل کر لیا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ سید ناصر عباس شیرازی کو واپڈا ٹاون لاہور سے ایلیٹ فورس کی وردی میں ملبوس اہلکاروں نے گاڑی روک کر اسلحہ کی نوک پر اپنے ساتھ لے گئے۔

درخواست میں لکھا گیا ہے کہ میری بھابی جو اس وقت اپنے شوہر ناصر عباس شیرازی کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھی اور انہوں نےخود سنا کہ ایک اہلکار نے فون پر کسی سے کہا کہ جی ثناء اللہ صاحب متعلقہ بندے کو گرفتار کرلیا ہے۔

درخواست میں مزید لکحا گیا ہے کہ ان اہلکاروں نے فیملی ممبرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، میرے بھائی نے رانا ثناء اللہ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں نااہلی کے حوالے سے درخواست دائر کر رکھی ہے جو عدالت میں زیرسماعت ہے، اس سے قبل متعدد بار دھمکی آمیز پیغامات بھی موصول ہوچکے ہیں۔

بھائی سید علی عباس شیرازی کی تھانہ میں دی گئی درخواست کی کاپی پیش خدمت ہے؛

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری