پاکستان کی افغانستان میں جنگ کے فوری خاتمے پر تاکید


پاکستان کی افغانستان میں جنگ کے فوری خاتمے پر تاکید

قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے افغانستان میں امن واستحکام کے حصول کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے ملک میں جنگ کے فوری خاتمے پر زور دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے افغانستان میں امن واستحکام کے حصول کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے ملک میں جنگ کے فوری خاتمے پر زور دیا ہے ۔

انہوں نے یہ بات ازبکستان کے شہر ثمرقند میں علاقائی سلامتی اور پائیدار ترقی کی کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق انہوں نے وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ پاکستان کے عمومی اور ازبکستان کے ساتھ خصوصی تاریخی روابط کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں کثیر جہتی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے افغانستان میں امن، استحکام قائم کر نے کےلئے تمام وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری