بلوچ لبریشن آرمی کے 3 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی


بلوچ لبریشن آرمی کے 3 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گیس پائپ لائن اڑانے اور 4 افراد کو شہید کرنے کے الزام میں سزائے موت سنا دی ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تینوں دہشت گردوں کو سزائے موت کے ساتھ جرمانے اور جائیداد کی ضبطگی کی بھی سزا سنائی ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محمد رمضان، میاوا اور مہردین نامی دہشت گردوں نے پنجاب  کےجنوبی ضلع رحیم یار خان سے قریب ''آباد پور'' میں ریلوے ٹریک پرسوئی سے آنے والی گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا تھا جس میں 4 افراد شہید ہوگئے تھے۔

دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ قریبی مکانات بھی تباہ ہوگئے تھے جبکہ دھماکے کی جگہ پر لگی فصلیں بھی جل کر راکھ ہوگئی تھی۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری