ٹرمپ پالیسی پاک ایران تعلقات کو مزید تقویت بخشنے کا سبب


ٹرمپ پالیسی پاک ایران تعلقات کو مزید تقویت بخشنے کا سبب

اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے چیئرمین اور سابق پاکستانی سفیر 'خالد محمود' نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی دونوں ہمسایہ ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لاسکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے چیئرمین اور سابق پاکستانی سفیر 'خالد محمود' نے کہا ہے پاکستان اور ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی دونوں ہمسایہ ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لاسکتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ ایران - پاکستان روابط کے بارے میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے پاکستان ایران تعلقات میں اتار چڑھاؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا دونوں ہمسایہ اور برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط رشتوں کی وجہ سے دوطرفہ روابط میں گرمجوشی دیکھنے میں آرہی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سربراہ نے مزید کہا ایران اور پاکستانی حکومت ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ حمایت کی۔

دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کے سست رفتاری پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا گذشتہ ایک سال میں دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی روابط میں بہتری آئی ہے لیکن یہ روابط دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔

ایران مخالف صیہونی امریکی گٹھ جوڑ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف اتحادی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

ایران میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر 'خالد محمود' نے کہا کہ خطے اور تازہ ترین بین الاقوامی صورت حال کے حوالے سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان خارجہ پالیسی میں ہم اہنگی اور ایک جیسا موقف پایا جاتا ہے۔

انہوں نے افغانستان میں بڑھتی ہوئی پرتشدد دہشت گردانہ کاروائیوں پر اپنی تشویق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران افغانستان میں امن و امان کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری