نواز شریف سیاسی ملاقاتیں نہیں کررہے،مریم اورنگزیب


نواز شریف سیاسی ملاقاتیں نہیں کررہے،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف فی الحال کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں کررہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کے بعض حصوں میں پارٹی قائد سے ملاقاتوں کے حوالے سے آنے والی اطلاعات حقائق پر مبنی نہیں اور نہ ضمنی الیکشن کے بارے میں کوئی ملاقات ہوئی ہے۔

بغیر تصدیق ایسی بے بنیاد اطلاعات پھیلانے والوں کو چاہئے کہ وہ بیگم کلثوم کے غم میں سوگوار شریف خاندان کی پرائیویسی اور مشرقی اقدار کااحترام کریں۔

انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف ، مریم نواز ، اور شریف خاندان کے افراد کلثوم نواز کی نا گہانی موت پہ سوگوار ہیں۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ اِس صورتحال کا احترام کیا جانا چاہیے ۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری