پاکستان بهر میں بجلی 1 روپیہ 16پیسے مہنگی کردی گئی


پاکستان بهر میں بجلی 1 روپیہ 16پیسے مہنگی کردی گئی

بجلی ایک ماہ کے لئے ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ، قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹریک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی کے مطابق اگست کے کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ سولہ پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے، قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا۔

بجلی مہنگی کرنے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کی تھی۔

نیپرا کے مطابق اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت پانچ روپے اکیانوے پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے چار روپے پچھتر پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔

نیپرا کے فیصلے سے آئندہ ماہ میں سولہ ارب روپے کی وصول کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے 3 روپے75 پیسےفی یونٹ اضافے کی تجویزدی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری