شام کا ترکی کو الٹی میٹم/ فضائی خلاف ورزی کرنے کی غلطی نہ کرے


شام کا ترکی کو الٹی میٹم/ فضائی خلاف ورزی کرنے کی غلطی نہ کرے

شامی وزارت خارجہ نے تاکید کی ہے کہ اگر ترکی نے شامی فضائی حدود کی دمشق کی اجازت کے بغیر خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سانا نیوز ایجنسی نے شامی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہےکہ دمشق کو بشار الاسد حکومت کی اجازت اور مشورے کے بغیر ترکی کی جانب سے حلب اور اس کے گرد و نواح میں نام نہاد انسانی بنیادوں پر کی جانے والی امداد پر تشویش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی مدد کی آڑ میں جو چیزیں حلب اور اس کے گردو نواح بھیج رہا ہے اس پر شام حکومت کو سخت تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی کو کسی بھی قسم کی امداد پہنچانے سے پہلے شامی حکومت سے اجازت لینی چاہئے۔

شامی حکومت کے اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے اگر ترکی نے شام کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترک حکومت نے شام کے بحران کے شروع سے لیکر اب تک دہشت گردوں کی ہی حمایت کی ہے۔

شامی ایلکار نے تاکید کی کہ ترکی نے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو پالا ہے۔ ترک حکمرانوں نے دنیا بھر سے دہشت گردوں کو اکھٹا کر کے شام کے خلاف تیار کیا ہے لہٰذا ترک حکومت کو حق نہیں پہنچتا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا ڈھونگ رچائے جبکہ شام میں تباہ کارئیوں اور قتل و غارت کا ذمہ دار بھی ترک حکومت ہی ہے۔

یاد رہے کہ ترک حکومت بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کی خاطر ہزاروں دہشت گردوں کو تربیت دیکر کر شام بھیجتی رہی ہے جس کی وجہ سے اب تک ہزاروں بے گناہ شامی شہری خاک و خوں میں غلطاں کئے جا چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری