اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 8 افغانیوں سمیت 49 مشتبہ افراد گرفتار/ غیر قانونی اسلحہ برآمد


اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 8 افغانیوں سمیت 49 مشتبہ افراد گرفتار/ غیر قانونی اسلحہ برآمد

پولیس اور رینجرز نے تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 8 افغانیوں سمیت 49 مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز نے مل کر ایک کاروائی کے نتیجے میں درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان سے بنا لائیسنس کا اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

اسلام آباد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

مذکورہ کاروائی کے دوران 8 افغانیوں سمیت 49 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔

گرفتار کئے گئے ملزمان سے مختلف اقسام کا غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

برآمد کئے گئے اسلحے میں 7 پستول، 3 بارہ بور بندوقیں، 4 رپیٹر گن ، 2 ایس ایم جیز، دیگر اسلحہ اور گولیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزتھانہ بارہ کہو کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا تھا اور اس دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل پاکستان کے خفیہ اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ افغانستان سے 25 دہشتگرد پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔

جس کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری