منتخب خبریں: اسلامی بیداری
مقبوضہ کشمیر؛ احتجاج کے 6ماہ مکمل، 97 شہری شہید، ہزاروں زخمی

مقبوضہ کشمیر؛ احتجاج کے 6ماہ مکمل، 97 شہری شہید، ہزاروں زخمی

مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کے 6 ماہ مکمل ہوچکے ہیں، اس عرصے میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 97 شہری شہید، 16 ہزار سے زائد زخمی، 7ہزار پیلٹ کا نشانہ بنے، ایک ہزار شہری بینائی سے محروم ہوئے، 12 ہزار سے زائد گرفتار، 463 کو پی ایس اے کے تحت نظر بند رکھا گیا، 318 تا حال زندان خانوں میں بند، 184 میں سے صرف 24 دن ہڑتال کے بغیر گزرے۔

سعودی اتحاد کا بنیادی کام سعودیہ کا دفاع ہے/ ایران، مصر اور ترکی کے بغیر اسلامی اتحاد غیر موثر ہوگا

سعودی اتحاد کا بنیادی کام سعودیہ کا دفاع ہے/ ایران، مصر اور ترکی کے بغیر اسلامی اتحاد غیر موثر ہوگا

معروف دانشور اور کالم نگار ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا ہے کہ 39 اسلامی ممالک پر مشتمل سعودی اتحاد جو سعودیہ کے دفاع کیلئے تشکیل دیا گیا ہے، کوئی پریکٹیکل پروجیکٹ نہیں ہے جبکہ دوسری جانب ایران، پاکستان اور مصر کی عدم شمولیت اس اتحاد کو غیر موثر بناتا ہے۔

جنرل راحیل نے فوج یا حکومت سے اجازت نہیں لی، ترجمان وزیراعظم پاکستان

جنرل راحیل نے فوج یا حکومت سے اجازت نہیں لی، ترجمان وزیراعظم پاکستان

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان مصدق ملک نے واضح کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی اتحاد کی سربراہی سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرنا نامناسب ہے، کیونکہ ابھی تک انھوں نے اس عہدے کے لیے فوج یا حکومت سے اجازت طلب نہیں کی۔

مقبوضہ کشمیر میں ہندو شرپسندوں نے مسلم بستی کو نذرآتش کردیا، ایک جوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں ہندو شرپسندوں نے مسلم بستی کو نذرآتش کردیا، ایک جوان شہید

بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں تازہ کاروائی میں ضلع بانڈہ پورہ میں ایک نوجوان پر فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ بی جے پی اور آر ایس ایس سے وابستہ ہندو انتہا پسندوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں مسلمانوں کی بستی پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی۔

تہران اور ریاض کے مابین حج مذاکرات کا آغاز 23 فروری کو ہوگا

تہران اور ریاض کے مابین حج مذاکرات کا آغاز 23 فروری کو ہوگا

ایرانی عازمین حج کے سرپرست اور حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے نے ریاض کی جانب سے ایرانیوں کی رواں سال مناسک حج میں شرکت کی دعوت کے پیش نظر خبر دی ہے کہ حج سے متعلق ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا آغاز 23 فروری سے ہوگا۔

وزیر دفاع کا یوٹرن قوم میں شکوک و شبہات کا سبب بن گیا ہے، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم:

وزیر دفاع کا یوٹرن قوم میں شکوک و شبہات کا سبب بن گیا ہے، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم:

سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم نے اس بیان کے ساتھ کہ وزیردفاع کے یوٹرن نے قوم کو شکوک و شبہات میں مبتلا کردیا ہے، کہا: حکومتی ذمہ دارن کے متضاد بیانات سے لگتا ہے کہ ملک بغیر کسی داخلی و خارجی پالیسی کے چل رہا ہے جبکہ حکومت 39 ملکی یکطرفہ اتحاد سے لاعلم نہیں بلکہ قوم کو لاعلم رکھنا چاہتی ہے۔

لاہور؛ "اسلام بچاؤ ریلی" کے شرکاء اور پولیس کے مابین جھڑپوں میں متعدد گرفتار اور زخمی/ تصویری رپورٹ

لاہور؛ "اسلام بچاؤ ریلی" کے شرکاء اور پولیس کے مابین جھڑپوں میں متعدد گرفتار اور زخمی/ تصویری رپورٹ

تحریک لبیک یارسول (ص) کے زیراہتمام لاہور کے مقام فیروز پور روڈ سے گلبرگ کی طرف پولیس کی جانب سے اجازت کے بغیر ریلی نکالنے کی کوشش کی گئی تو پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی جس کے جواب میں مظاہرین نے بھی پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کر دیا۔

67 سال گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کشمیر قرارداد پر عملدرآمد کرنے سے قاصر!

67 سال گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کشمیر قرارداد پر عملدرآمد کرنے سے قاصر!

5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں حق خودارادیت دلانے کا وعدہ کیا گیا تھا جس کے بعد آج تک کشمیری عوام دنیا بھر میں اس دن کو "یوم حق خودارادیت" کے عنوان سے مناتے ہیں۔

لاکھوں انسانوں کا خون بہانے والے امریکہ کو مسلمانوں پر پابندیوں کا کوئی حق نہیں

لاکھوں انسانوں کا خون بہانے والے امریکہ کو مسلمانوں پر پابندیوں کا کوئی حق نہیں

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، ملک بھر کی طلباء جماعتوں کے صدور، وکلاء اور تاجر رہنماﺅں نے المحمدیہ اسٹوڈنٹس پر امریکی پابندیوں کیخلاف احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں پاکستان کی سلامتی وخودمختاری پر حملہ ہے، شکست خوردہ امریکہ کی پابندیوں کو مسترد اور جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

حلب کی آزادی کےساتھ ہی شامی حکومت کو گرانے کےلئے مغربی پراجیکٹ کا خاتمہ ہوگیا

حلب کی آزادی کےساتھ ہی شامی حکومت کو گرانے کےلئے مغربی پراجیکٹ کا خاتمہ ہوگیا

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے حلب کی آزادی کو شامی حکومت کو گرانے کے لئے مغربی و صہیونی پروجیکٹ کا خاتمہ قرار دیا تاہم تاکید کی کہ شام کے دیگر علاقوں میں تخریب کاری کا یہ منصوبہ فی الحال جاری رہیگا۔

اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری