


گلگت بلتستان انتخابات میں 330 امیدوار حصہ لیں گے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان انتخابات میں 23 حلقوں میں 330 امیدوار حصہ لیں گے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی تیزی،660 نئے کیسز اور19 شہرانتقال کرگئے
پاکستان میں کرونا وائرس کے سبب مزید 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 692 ہو گئی ہے۔

لاہور؛ اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر
صوبہ پنجاب کے مرکزی شہرلاہور میں اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقررکردیا گیا جس کا محکمہ ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گلبدین حکمت یار کی صدرعارف علوی سے ملاقات/ پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال
پاکستانی صدر ڈاکٹرعارف علوی سے حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں افغان امن عمل اور پاک افغان تعلقات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

جنوبی غزہ پراسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری
اسرائیلی جنگی طیاروں نے مقبوضہ قصبوں پر راکٹ فائر کرنے کے بہانے غزہ کے جنوبی علاقوں پربمباری کی۔

آرمینیائی افواج کوآذربائیجان کےعلاقوں سے نکلنا ہوگا، پاکستان
پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ آرمینیائی افواج کو آذر بائیجان کے علاقوں سے نکلنا ہوگا۔

ریڈیو پاکستان سے 749 ملازمین فارغ کیے گئے
ریڈیو پاکستان سے 749 ملازمین کو نکال دیا گیا ہے اور اس کا باضابطہ مراسلہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ریڈیو پاکستان ایس ایم رضا عباس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور تکفیری دہشت گردوں کے مابین جھڑپ
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور تکفیری دہشت گردوں کے مابین ہونے والی جھڑپ میں دو شرپسند مارے گئے۔

سعودی عرب میں کرونا کی دوسری لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک اور سخت ہوگی، ڈاکٹر ناصر توفیق
وزارت صحت کے مشیر اور کنگ سعود یونیورسٹی فار ہیلتھ سائنس میں معاون پروفیسر ڈاکٹر ناصر توفیق نے خبردار کیا ہےکہ کرونا کی دوسری لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک اور سخت ہوگی۔

سیکیورٹی فورسزکارروائی/ بھاری مقدارمیں منشیات برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کرکے ڈیڑھ ارب کی منشیات برآمد کرلی۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال/اموات کی مجموعی تعداد6ہزار673 ہوگئی
عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 673 ہو گئی ہے۔

عمران خان ناکام ہوچکے ہیں/ مخالف تحریک حکومت کے خاتمہ پر ہی ختم ہو گی، لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے وزیراعظم کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک حکومت گراسکتی ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
احتساب عدالت لاہور نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا۔

افغان رہنما عبداللہ عبداللہ کی علی شمخانی سے ملاقات/ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی سے ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

عید میلاد النبیؐ کا جلوس ایس او پیز کے تحت منعقد کرنیکا فیصلہ
پاکستان بھرمیں عید میلاد النبیؐ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری، جلوس ایس او پیز کے تحت منعقد کرنیکا فیصلہ

ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کے لیے ٹائیگر فورس کو پہلا ٹاسک دے دیا ہے

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید4جوان شہید ہوگئے
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

فلسطینی مسلمانوں نے عرب امارات کے وفد کو مسجد اقصٰی سے باہر کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں نے دورے پر آئے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وفد کو مسجد اقصی کے احاطے سے نکلنے پر مجبور کردیا۔
