منتخب خبریں: پاکستان
وفاقی حکومت نے سعودی شہزادوں کو بھی تلور کے شکار کے لئے خصوصی اجازت نامے جاری کردئے

وفاقی حکومت نے سعودی شہزادوں کو بھی تلور کے شکار کے لئے خصوصی اجازت نامے جاری کردئے

پاکستان کی وفاقی حکومت ایسی حالت میں عرب شیوخ کو نایاب پرندے کے شکار کے لئے مسلسل اجازت نامے جاری کررہی ہے کہ پاکستانی قوم اور اعلیٰ سیاسی و مذہبی شخصیات اس فعل کو عربوں کی جانب سے پاکستانیوں کی غیرت کے ساتھ کھیلنے کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔

فاٹا کو وقت ضائع کئے بغیر خیبرپختونخوا میں ضم کیاجائے

فاٹا کو وقت ضائع کئے بغیر خیبرپختونخوا میں ضم کیاجائے

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے اس بیان کے ساتھ کہ کپتان مستقل مزاج نہیں، آئے روز موقف پر موقف بدل لیتے ہیں اور ان کی باتوں پر کسی کو اعتبار نہیں، کہا کہ فاٹا کو وقت ضائع کئے بغیر خیبرپختونخوا میں ضم کیاجائے۔

استور؛ گلگت بلتستان کے بلند و بالا برف پوش پہاڑوں پر عاشقان رسول کا جشن ولادت

استور؛ گلگت بلتستان کے بلند و بالا برف پوش پہاڑوں پر عاشقان رسول کا جشن ولادت

علاقہ استور گلگت بلتستان کا بلند و بالا پہاڑی علاقہ ہے جہاں اس وقت برف پڑی ہے اور انتہائی سردی کے باوجود بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جشن ولادت کے موقع پر جلوس نکال کر رسول مکرم سے اپنے عشق کا اظہار کررہے ہیں۔

پاراچنار میں چہلم شہدائے کربلا کی یاد میں شبیہ ذوالجناح برآمد/ لاکھوں ماتمیوں کی شرکت

پاراچنار میں چہلم شہدائے کربلا کی یاد میں شبیہ ذوالجناح برآمد/ لاکھوں ماتمیوں کی شرکت

پاکستان کے سرحدی علاقے پاراچنار میں چہلم شہدائے کربلا کی یاد میں شبیہ ذوالجناح کا ماتمی جلوس برآمد ہونے کے بعد اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

پاکستان کے تاریخی شہر حیدرآباد میں اربعین حسینی کا جلوس/ سیکورٹی کے بہترین اقدامات

پاکستان کے تاریخی شہر حیدرآباد میں اربعین حسینی کا جلوس/ سیکورٹی کے بہترین اقدامات

ملک کے دیگر شہروں کی طرح سندھ کے قدیمی شہر حیدرآباد میں بھی انجمن امامیہ کے زیر اہتمام حضرت امام حسین (ع) اور ان کے جانثاروں کے چہلم کے موقع پر قدم گاہ مولا علی (ع) سے مرکزی جلوس نکالا گیا جوکہ مقررہ روایتی راستوں اسٹیشن روڈ، کوہ نور چوک، گاڑی کھاتہ، صدر، سینٹ میری چوک اور سرفراز کالونی سے ہوکر امام بارگاہ دادن شاہ پر اختتام پذیرہوا۔

سعودیہ کی پاکستان میں نیا گھونسلا بنانے کی کوشش/ کیا پاک میڈیا آگاہ ہے؟؟؟

سعودیہ کی پاکستان میں نیا گھونسلا بنانے کی کوشش/ کیا پاک میڈیا آگاہ ہے؟؟؟

یقین نہیں آتا کہ معروف پاکستانی خبررساں ادارہ "ایکسپریس نیوز" عدم آگاہی کی وجہ سے اُس قابل نفرت فرقہ "رجوی" کی تبلیغات کر رہا ہے جس کے ہاتھ 17 ہزار ایرانیوں کے خون سے رنگین ہیں۔ وہ فرقہ جو حال ہی میں سعودی عرب کے آغوش میں جا کر داعش کے ہم خیال، ہم مقصد اور ہم نظریہ ہو چکا ہے۔

پنجاب میں دھند کی وجہ بھارت میں جلائی گئی فصلوں کا دھواں ہے، ناسا کا دعوی

پنجاب میں دھند کی وجہ بھارت میں جلائی گئی فصلوں کا دھواں ہے، ناسا کا دعوی

امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ بھارتی پنجاب میں کسانوں کی جانب سے جلائی جانے والی فصلوں کی باقیات اور گھاس پھوس نذرِ آتش کرنے سے کثیف دھواں فضا میں جاتا ہے جو سرد موسم میں منجمند ہوکر گاڑھے دھویں یا اسموگ کی صورت میں بھارت اور پاکستان پر چھایا رہتا ہے۔

پاکستان کے نامور شیعہ سینیٹر غیر اعلانیہ طور پر گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

پاکستان کے نامور شیعہ سینیٹر غیر اعلانیہ طور پر گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے پاکستان کے نامور سابق شیعہ سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ہفتہ کو علی الصبح پولیس اور رینجرز کی موبائلوں میں سوار بھاری نفری نے کراچی میں سابق سینیٹر کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرکے ساتھ لے گئے.

سب سے زیادہ دیکھی گئی خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری