منتخب خبریں: پاکستان
سعودی عرب نے راحیل شریف کی شرائط مان لیں، ایران کو اتحاد میں شامل کیاجائے گا

سعودی عرب نے راحیل شریف کی شرائط مان لیں، ایران کو اتحاد میں شامل کیاجائے گا

لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل (ر)راحیل شریف سے 39 ملکی فوجی اتحاد کی سربراہی کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہا جنرل (ر) راحیل شریف نے سعودی وزیر دفاع کے سامنے تین شرائط رکھیں تھیں۔

وزیر دفاع کا یوٹرن قوم میں شکوک و شبہات کا سبب بن گیا ہے، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم:

وزیر دفاع کا یوٹرن قوم میں شکوک و شبہات کا سبب بن گیا ہے، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم:

سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم نے اس بیان کے ساتھ کہ وزیردفاع کے یوٹرن نے قوم کو شکوک و شبہات میں مبتلا کردیا ہے، کہا: حکومتی ذمہ دارن کے متضاد بیانات سے لگتا ہے کہ ملک بغیر کسی داخلی و خارجی پالیسی کے چل رہا ہے جبکہ حکومت 39 ملکی یکطرفہ اتحاد سے لاعلم نہیں بلکہ قوم کو لاعلم رکھنا چاہتی ہے۔

جنرل راحیل نے فوج یا حکومت سے اجازت نہیں لی، ترجمان وزیراعظم پاکستان

جنرل راحیل نے فوج یا حکومت سے اجازت نہیں لی، ترجمان وزیراعظم پاکستان

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان مصدق ملک نے واضح کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی اتحاد کی سربراہی سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرنا نامناسب ہے، کیونکہ ابھی تک انھوں نے اس عہدے کے لیے فوج یا حکومت سے اجازت طلب نہیں کی۔

مقبوضہ کشمیر میں ہندو شرپسندوں نے مسلم بستی کو نذرآتش کردیا، ایک جوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں ہندو شرپسندوں نے مسلم بستی کو نذرآتش کردیا، ایک جوان شہید

بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں تازہ کاروائی میں ضلع بانڈہ پورہ میں ایک نوجوان پر فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ بی جے پی اور آر ایس ایس سے وابستہ ہندو انتہا پسندوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں مسلمانوں کی بستی پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی۔

سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والا اتحاد اسلامی نہیں مسلکی ہے

سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والا اتحاد اسلامی نہیں مسلکی ہے

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے وائس چیئرمین اور انجمن طلباء اسلام کے سابق مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والا اتحاد اسلامی اتحاد نہیں بلکہ مسلکی اتحاد ہے جو عرب کے بدمست اور غیرت سے عاری حکمرانوں کا ایجاد کردہ ہے۔ کعبے کی کمائی سے عیاشی کرنے والوں نے اس وقت یہ اتحاد کیوں نہ بنایا جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان مرتے رہے۔

جبری گمشدگیاں اہل قلم و دانش کیلئے تشویش کا باعث بنتی جا رہی ہیں، غنویٰ بھٹو

جبری گمشدگیاں اہل قلم و دانش کیلئے تشویش کا باعث بنتی جا رہی ہیں، غنویٰ بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن نے کہا ہے کہ ریاست کی نظر میں اگر پروفیسر سلمان حیدر سمیت دیگر افراد مجرم ہیں تو انہیں عدالت کے سامنے لایا جائے بصورت دیگر عدالت عالیہ کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ عوام اور ریاست کے درمیان موجودہ خلیج میں اضافہ ہو تاجائے گا۔

لاہور؛ "اسلام بچاؤ ریلی" کے شرکاء اور پولیس کے مابین جھڑپوں میں متعدد گرفتار اور زخمی/ تصویری رپورٹ

لاہور؛ "اسلام بچاؤ ریلی" کے شرکاء اور پولیس کے مابین جھڑپوں میں متعدد گرفتار اور زخمی/ تصویری رپورٹ

تحریک لبیک یارسول (ص) کے زیراہتمام لاہور کے مقام فیروز پور روڈ سے گلبرگ کی طرف پولیس کی جانب سے اجازت کے بغیر ریلی نکالنے کی کوشش کی گئی تو پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی جس کے جواب میں مظاہرین نے بھی پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کر دیا۔

جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کی جڑیں اب بھی مضبوط ہیں، سابق سیکریٹری داخلہ

جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کی جڑیں اب بھی مضبوط ہیں، سابق سیکریٹری داخلہ

سابق سیکریٹری داخلہ نے ایسی حالت میں جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کے منظم ہونے پر تاکید کی ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد تجزیہ کاروں کی جانب سے جنوبی پنجاب کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آخری قلعہ قرار دہتے ہوئے اسے قمر جاوید باجوہ کے لیے چیلنج قرار دیا گیا تھا۔

سعودی اتحاد کا بنیادی کام سعودیہ کا دفاع ہے/ ایران، مصر اور ترکی کے بغیر اسلامی اتحاد غیر موثر ہوگا

سعودی اتحاد کا بنیادی کام سعودیہ کا دفاع ہے/ ایران، مصر اور ترکی کے بغیر اسلامی اتحاد غیر موثر ہوگا

معروف دانشور اور کالم نگار ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا ہے کہ 39 اسلامی ممالک پر مشتمل سعودی اتحاد جو سعودیہ کے دفاع کیلئے تشکیل دیا گیا ہے، کوئی پریکٹیکل پروجیکٹ نہیں ہے جبکہ دوسری جانب ایران، پاکستان اور مصر کی عدم شمولیت اس اتحاد کو غیر موثر بناتا ہے۔

فوجی عدالتوں کو ختم کرنا دہشتگردوں کو ریلیف دینے کے مترادف ہے، سنی اتحاد کونسل

فوجی عدالتوں کو ختم کرنا دہشتگردوں کو ریلیف دینے کے مترادف ہے، سنی اتحاد کونسل

فیصل آباد میں منعقدہ مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد تمام مسلم ممالک کی شمولیت کے بغیر بے معنی ہے۔ صاحبزادہ حسن رضا نے کہا کہ امت مسلمہ کو فرقہ واریت کے ذریعے کمزور کیا جارہا ہے۔

پاک ایران گیس پائپ لائن پھر تاخیر کا شکار، وزیر تجارت کا دورہ ایران ملتوی

پاک ایران گیس پائپ لائن پھر تاخیر کا شکار، وزیر تجارت کا دورہ ایران ملتوی

روزنامہ ایکسپریس نے جہاں ایران کی جانب سے گیس قیمت میں کمی کی پاکستانی تجویز کو مسترد کرنے کی خبر دی ہے وہیں پاکستانی وزارت تجارت کی جانب سے بینکنگ چینل کے قیام اور ایف ٹی اے کے لیے ایران کی طرف سے بھیجے گئے ڈرافٹ پر کسی بھی قسم کا کوئی اقدام نہ اٹھانے سے متعلق بھی آگاہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری